سیاست ملت فنڈ نے پچھلے اٹھارہ سالوں میں 5020 لاوارث لاشوں کی تجہیز وتکفین کا کام انجام دیا ہے

,

   

سال 2003 میں ایک مسلم پولیس افسر نے ایڈیٹر روز نامہ حیدرآباد جناب زاہد علی خان صاحب کو بتایا کہ شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف میں مسلم لا وارث لاشوں کو ہندو لاشوں کے ساتھ جلا دیا جاتا ہے، یا پھر ایک بڑے گھڑے میں غیر مسلم مرد و خواتین کے لاشوں کے ساتھ دفن کیا جاتا ہے، جس سے مسلم میتوں کی حرمت پامال ہوتی ہے، اس انکشاف پر جناب زاہد علی خان پریشان ہو گئے، انہوں نے اس وقت کے متحدہ آندھرا پردیش کے ڈی جی پی سے بات کرکے درخواست کی کہ مسلم لا وارث لاشوں کو ادراہ سیاست کے حوالے کیا جائے، سیاست ملت فنڈ ان میتوں کی تجہیز و تدفین کو یقینی بنائے گا۔ اسوقت سے آج کی تاریخ تک یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے، اور اب تک 5020 لاشوں کی آخری رسومات ادا کی گئی ہے۔


مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل ویڈیو دیکھیں۔

YouTube video