حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست کے معزز‘ قارئین کرام کو یہ اطلا ع دیتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے کہ وہ سیاست ٹی وی پر نیوز اور دیگر پروگرامس کا چوبیس گھنٹے نظارہ کرسکتے ہیں۔روزانہ صبح سے شام تک ہر گھنٹے کے بعد ‘ سیاست ایکسپریس بلیٹن دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ صبح دس بجے اور دوپہر دو بجے راست طور پر خبر و خیال پروگرام براہ راست ‘ پیش کیا جارہا ہے جس میں اخبارات کی خبروں پر تبصرے کے علاوہ سیاسی امور کو مباحث کا موضوع بنایا جاتا ہے۔ روزانہ شام پانچ اور آٹھ بجے قومی سطح کی اور ‘ دنیا بھر کی اہم خبریں پیش کی جارہی ہیں۔ اس نیوز بلیٹن کی خصوصیت یہ ہیکہ ہندوستان کی اہم خبروں کا احاطہ کرنے کے علاوہ ‘ مشرق وسطی کے امور اور امریکہ و یورپ کی اہم خبروں کو بھی خاص اہمیت دی جاتی ہے تاکہ اردو دنیا کے ناظرین کو تازہ ترین حالات سے باخبر رکھا جاسکے۔ اس کے علاوہ روزانہ شام سات بجے‘ نو اور گیارہ بجے شب دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ‘ تلنگانہ کی اہم خبروں کو خبرنامے میں خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ ریاست تلنگانہ کے تازہ ترین حالات سے باخبر رکھنے کے لیے قارئین سیاست کے لیے سیاست ٹی وی ایک بہترین موقع فراہم کررہا ہے ۔واضح رہے کہ سیاست ٹی وی ‘ ہیتھ وے کے چینل نمبر 279 پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سیاست ٹی وی کے یو ٹیوپ چینل پر نیوز اور دیگر پروگرامس کے ویڈیوز دیکھے جاسکتے ہیں۔مزید تفصیلات اور اشتہارات کے لیے سیاست ٹی وی کے آپریشنس ہیڈ‘ زاہد فاروقی سے فون ‘040-24740090 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔