سیاست ٹی وی کو مختصر عرصہ میں ہی یو ٹیوب کرئیٹر ایوارڈ

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : جو کام بھی خلوص نیت کے ساتھ کیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں کامیابی عطا کرتے ہیں ۔ چنانچہ مظلومین و کمزوروں کو ایک آواز دینے کے لیے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے ایک سال قبل سیاست ٹی وی کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ریاست کے بیشتر اضلاع میں سیاست ٹی وی کے پروگرامس کو زبردست عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ۔ سیاست ٹی وی کے خبر نامہ ، کیرئیر گائیڈنس سے متعلق پروگرام ، ممتاز قانون داں عثمان شہید ایڈوکیٹ کے ساتھ پروگرام ’ قانون کی آواز ‘ ملک کی موجودہ صورتحال پر نیوز ایڈیٹر سیاست عامر علی خاں کے ساتھ فکر و نظر تازہ ترین خبروں اور حالات حاضرہ پر تبصرہ کا خصوصی پروگرام ’ خبر و خیال ‘ اہم شخصیتوں کے انٹرویوز پر مبنی پروگرام ’ آمنے سامنے ‘ صحت عامہ سے متعلق پروگرام ڈاکٹر سے ملاقات اور حیدرآباد کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کردہ پروگرام ’حیدرآبادی ستارے ‘ مختصر سی مدت میں زبردست مقبولیت حاصل کرچکے ہیں ۔ سیاست کے قارئین اور ٹی وی کے ناظرین کے لیے خوشخبری ہے کہ مختصر سی مدت میں سیاست کے سبسکرائبرس کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس پر یوٹیوب نے سیاست ٹی وی کو سلور کریٹر ایوارڈ عطا کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں یوٹیوب کی سی ای او سوسان واچ سکی نے ایک مکتوب جناب عامر علی خاں کے نام روانہ کیا ہے ۔ اس کارنامہ کو جناب عامر علی خاں نے سیاست ٹی وی کی ٹیم اسپرٹ کی کامیابی قرار دیا ۔ اس خوشی کے موقع پر زاہد فاروقی ، محمد ریاض احمد ، نعیم وجاہت ، سید سجاد الحسنین ، مسٹر محمد فرزان احمد ، ارشد محی الدین ، محمد منیر ، سید مظہر علی ، محمد شوکت اللہ ، سید دستگیر ارشد ، محمد ابراہیم ، سید ابرار ، سید قائم علی ، سید اسماعیل ذبیح اللہ ، کے بی جانی ، محمد عارف ، محمد نظام الدین لئیق ، مرلی ، محمد عثمان و دیگر ارکان روزنامہ سیاست و سیاست ٹی وی موجود تھے ۔۔