نئی دہلی ۔31اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ٹوئیٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر سیاسی اشتہارات پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم فیس بک نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ یہ امیدواروں اور گروپس کی آواز کا اہم حصہ ہیں ۔ فیس بک کے سی ای او مارک زوکربرگ نے کہا کہ جمہوریت میں سیاستدانوں یا ان کی نیوز کو بند کرنا خانگی کمپنیوں کیلئے مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے گوگل، یوٹیوب ، کیبل نٹ ورکس اور نیشنل براڈکاسٹرس کا حوالہ دیا جو اپنے پلیٹ فارمس پر ایسے اشتہارات چلاتے ہیں ۔