لندن : برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ملک کو درپیش سیاسی بحران پر ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم بورس جانسن کو اپنی کابینہ کے وزراء ، پرائیویٹ پارلیمانی سیکریٹریز اور دیگر عہدے داروں کے استعفوں کے بعد نئے عہدے داروں کی تلاش ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سیاسی بحران کے دوران بورس جانسن نے ملکہ? برطانیہ سے معمول کے مطابق ہفتہ وار ملاقات کی۔سینئر شاہی مبصر کرس شپ نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئیکہا ہے کہ ’سب حیران ہیں کہ ملکہ اور وزیرِ اعظم نے اس ملاقات میں کس حوالے سے گفتگو کی ہے‘۔