سیاسی نقشہ پر عامر علی خان اقلیتوں کی امیدیں

   

نیوز ایڈیٹر سیاست کی سالگرہ پر نرمل میں جشن، بھیم ریڈی و دیگر قائدین کا خطاب
نرمل ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میں بھگوان سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ بھگو ان جناب عامر علی خان صاحب رکن قانون ساز کونسل کو لمبی عمر دے جو آج تلنگانہ کے اقلیتوں کی امید بن کر تلنگانہ کے سیاسی نقشہ پر ابھریں ہیں ان خیالات کا اظہار سی بھیم ریڈی چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی نرمل نے آج مقامی دفتر سیاست نرمل میں جناب عامر علی خان صاحب کی سالگرہ تقریب کے سلسلہ میں اقلیتی کانگریسی قائدین کے ہمراہ کیک کاٹ کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو کیک کھلاکر خوشیاں منائیں۔ اس تقریب میں اقلیتی قائدین سید کلیم صبا، محمد واجد احمد خان، مظہر خان، محمد عتیق احمد، الحاج عبدالرحمن مالک مدینہ ہوٹل، محمد زاہد علی ایم آر آئی ایم اے صادق مالک ثانیہ جویلرس، سید اسمعیل ناصر، بہا الدین بھی موجود تھے۔ ان تمام حضرات نے آج عامر علی خان صاحب کی سالگرہ پر انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ان کے حق میں درازی عمر کی دعا کرتے ہوئے دل کی گہرائیوں سے پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان سے مستقبل میں اقلیتوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کی ا مید ہے کیونکہ سیاست اخبار کو ایک تحریک کی شکل دیتے ہوئے عامر علی خان نے جو سیاسی ، سماجی، فلاحی خدمات کے ذریعہ ایک تاریخ رقم کی ہے ان کی بے لوث خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جبکہ انتہائی اہم قدم اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنی ایم ایل سی کی تنخواہ کو ملت فنڈ میں دیتے ہوئے جو کام کیا ہے یہ سرمایہ داروں کیلئے ایک مثال سے کم نہیں، ان کے جذبہ انسانیت کو ہم سلام کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہر قدم پر کامیابی سے سرفراز کرے۔ آخر میں ہم سب عامر صاحب کیلئے یہی کہیں گے کہ خوشیاں ہزار تم کو ملیں سالگرہ پر دیتے ہیں ہم دعا تمہیں عمر دراز کی۔ اس موقع پر سید جلیل ازہر سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست و سی بھیم ریڈی چیرمین زرعی کمیٹی نرمل نے دفتر سیاست میں کیک کاٹا۔