سیاٹل ( امریکہ ) : امریکہ میں سیاٹل کے احتجاجی مقام پر طلوع آفتاب سے قبل فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور ایک دیگر کی حالت نازک ہے ۔ حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ اس علاقہ میں شوٹنگ رات دیر گئے 3 بجے پیش آئی ۔ واقعہ کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہے ۔ اس لیے کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے ۔ تحقیقات کاروں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لیتے دیکھا گیا ہے ۔۔