سیتارام یچوری کو کشمیر کا سفر کرنے اور پی پی آئی ایم قائد تریگامی سے ملاقات کرنے سپریم کورٹ کی اجازت

,

   

نئی دہلی ۔ 28 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے دن جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم سیتارام یچوری کو وادی کشمیر کا دورہ کرنے اور زیرحراست پارٹی قائد محمد یوسف تریگامی سے ملاقات کی اجازت دیدی ۔ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی ، جسٹس اے ایس گوگڑے اور جسٹس عبدالنظیر پر مشتمل بنچ نے کہا کہ شہریو ں کو جموں و کشمیر تک رسائی فراہم کی جانی چاہئے جب سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اعتراض کیا کہ اُن کے دورہ سے سیاسی بے چینی پیدا ہوسکتی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا زیرقیادت بنچ نے فیصلے میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دورہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے ۔