حیدرآباد۔27فروری(سیاست نیوز) جناب سید اسمٰعیل ذبیح الدین جواد فزیکل ڈائریکٹر کو انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغلپورہ کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے اور انہوں نے گذشتہ دنوں اپنی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ حاصل کرلیا ہے۔جناب سید اسمٰعیل ذبیح الدین اپنی سرکاری خدمات کے دوران معذورین کے اسکول بالخصوص بینائی سے محروم طلبہ کے پی ڈی کے علاوہ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے کئی اسکولوں میں فزیکل ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور اساتذہ برادری میں کافی مقبول ہیں۔گورنمنٹ ہائی اسکول مغلپورہ II شہر کے قدیم سرکاری اسکولوں میں شمار کیا جاتا ہے جو کہ 1953 میں قائم کیا گیا تھا اور بہتر نتائج کے ساتھ منفرد مقام رکھتا ہے۔م