سید عظمت اللہ حسینی کو سکریٹری انچارج کرناٹک مقرر کیے جانے پر تہنیت

   

گمبھی راوپیٹ، سرسلہ ۔25نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کا سکریٹری انچارج کرناٹک مقرر کیے جانے پر راجنا سرسلہ ضلع کے کانگریس اقلیتی قائدین نے حیدرآباد میں اُن سے ملاقات کرتے ہوئے دلی مبارکباد پیش کی اور شال پوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی۔اس موقع پر گمبھی راؤ پیٹ منڈل کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر یٰسین حسین، سرسلہ ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری سید صفی الدین نیر، سید محی الدین سجاد، سید اسد اللہ حسینی، محمد رؤف سمیت دیگر اقلیتی قائدین موجود تھے۔