حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامعہ نظامیہ کے جشن تاسیس اور شہزادہ فاروق اعظم ، شیخ الاسلام مولانا شاہ امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ ؒ بانی جامعہ نظامیہ کے عرس شریف کے موقع پر نوجوان نسل کی دینی تربیت ، عقائد و اعمال کی اصلاح کے لیے علماء نظامیہ آرگنائزیشن حیدرآباد اور میلاد کمیٹی سید نگر کے زیر اہتمام 25 دسمبر کو نماز مغرب تا 26 دسمبر کی نماز مغرب تک مسجد مصطفی سید نگر 2 ، فرسٹ لانسر میں ایک روزہ نفل اعتکاف منعقد ہوگا۔ اس اعتکاف میں درس قرآن مجید ، درس حدیث شریف ، افطار و سحر ، نماز تہجد ، طہارت کے مسائل ، وضو اور غسل کا مسنون طریقہ ، نماز کا عملی طریقہ ، جنازے کے مسائل ، نماز اوابین ، نماز اشراق ، نماز چاشت ، نماز زوال ، محفل درود شریف ، حلقہ ذکر ، اذکار نماز اور منتخبہ سورتوں کی تجویدی مشق کے اہتمام کے علاوہ دور حاضر میں مسلم معاشرے کو درپیش چیلنجز سے متعلق عنوانات پر بیانات ہوں گے ۔ مہمان خصوصی ابوعبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید نقشبندی قادری ، مولانا مفتی محمد حنیف قادری ، مولانا محمد خان غوری نقشبندی قادری ، مولانا شاہ محمد مختار احمد جنیدی ، مولانا ڈاکٹر مرزا عبدالرحیم بیگ قادری ، مولانا محمد عبدالمقیت ، مولانا سید یوسف علی اظہر نقشبندی قادری ، مولانا سید شاہ توفیق اللہ حسینی بخاری نقشبندی ، مولانا حافظ محمد خالد یافعی نقشبندی ، مولانا مرزا شفیع اللہ بیگ ، مولانا مفتی حافظ محمد ظہیر الدین ابوالعلائی ، مولانا حکیم محمد احمد اللہ خاں قادری ، مولانا سید فراست علی ملتانی ، مولانا سید سلمان ملتانی و دیگر خطاب کریں گے ۔۔