سیسوڈیا کی ضمانت عرضی پر سماعت مکمل، 26اپریل کو فیصلہ

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے دہلی شراب پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں درج ایف آئی آر کے سلسلے میں گرفتار سابق نائب وزیر اعلی سیسوڈیا کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے کے بعد اس نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ وہ 26 اپریل کو شام 4 بجے کے قریب اپنا فیصلہ سنائے گی۔