سیلاب متاثرین کی بحالی از حد ضروری:حسین دلوائی

   

ممبئی: کانگریس کے سنیئر لیڈر اور رکن پارلیمان راجیہ سبھا حسین دلوائی نے آج یہاں ممبئی میں چپلون سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے بعد اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امداد رسانی کی ضرورت ہے سرکار کو فوری طور پر ان علاقوں کی بازآبادکاری کر نی چاہئے اس کے ساتھ ہی دکانداروں اور تاجروں کوفوری امداد دی جانی چاہئے جبکہ کانگریس نے تباہ حال مکینوں کو گیس چولہے فراہم کئے ہیں اور امداد رسائی کا کام جاری ہے ۔حسین دلوائی نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کے بعد ممبئی واپسی پر مسلم تنظیموں کی سیلاب زدہ علاقوں کی بازآبادکاری اور بحالی کے منظم انتظامات پر ستائش کر تے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ مسلم تنظیموں جمعیۃ علماء, جماعت اسلامی اور دیگر این جی اوز نے سیلاب زدگان کیلئے جو امداد اور مدد فراہم کی ہے جوقابل تعریف ہے اس سے کئی مکینوں کی پریشانیاں حل ہوگئی ہے لیکن سرکار کو فوری طور پر انہیں مدد کرنا ضروری ہے۔