صرف ایس ایم ایس کی اجرائی ۔ کھاتوں میں رقومات نہیں پہونچ رہی ہیں
حیدرآباد۔ سیلاب متاثرین کو مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے 10ہزار روپئے کی امداد بینک کھاتوں تک نہیں پہنچ رہی ہے بلکہ صرف ایس ایم ایس موصول ہورہے ہیں اور بینک جانے پر کہا جا رہاہے کہ کھاتہ میں رقم نہیں پہنچی ہے ۔ جی ایچ ایم سی دفتر پر روزانہ 10تا15 ایسی شکایات مل رہی ہیں کہ انہیں ایس ایم ایس آئے لیکن بینک کھاتو ںمیں رقم جمع نہیں کی گئی ۔سیلاب متاثرین کو حکومت کی فوری 10ہزار کی رقمی امداد کو جی ایچ ایم سی انتخابی اعلامیہ کی اجرائیکے بعد روک دیا گیا تھا لیکن حکومت نے ضابطہ اخلاق کی برخواستگی کے بعد 7 ڈسمبر سے ان کی اجرائی کا اعلان کیا تھا ۔ حکومت کی ہدایت پر جی ایچ ایم سی نے 8 ڈسمبر سے 10ہزار کی منظوری کے عمل کو شروع کیا اور کروڑہا روپئے کی منظوری کی اطلاعات دی گئیں لیکن عملی طور پر سیلاب متاثرین جنہیں ایس ایم ایس موصول ہوئے انہیں رقومات وصول نہ ہونے کی شکایات مل رہی ہیں اور شکایات کے ساتھ بلدی دفاتر سے رجوع ہونے والوں کو کوئی مناسب جواب نہیں دیا جا رہاہے ۔ کہا جار ہاہے کہ جی ایچ ایم سی عملہ کو سیلاب متاثرین کو رقومات کی اجرائی کے علاوہ دیگر کام ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جی ایچ ایم سی کی جانب سے 8 ڈسمبر کے بعد کوئی نئی درخواست وصول نہیں کی گئی اور پہلیجو درخواستیں داخل کی گئی تھیں ان کو ہی رقومات کی اجرائی کے سلسلہ میں ایس ایم سی جاری کئے گئے ۔ عہدیداروں کا کہناہے کہ اگر کسی کے کھاتو ںمیں رقومات نہیں پہنچی تو یہ ان کی اپنی غلطی ہوسکتی ہے کیونکہ جب انہیں ایس ایم ایس موصول ہورہے ہیں اور کھاتوں میں رقومات نہیں پہنچ رہی ہیں تو جی ایچ ایم سی کچھ نہیں کرسکتی۔ درخواست گذاروں کی شکایت ہے کہ ان سے جو درخواستیں وصول کی گئی ان میں تمام تفصیلات کے باوجود جی ایچ ایم سی عہدیدارو ںکی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان جاری کئے جا رہے ہیں سیلاب متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ جی ایچ ایم سی عہدیدارو ںکی جانب سے صرف ایس ایم ایس جاری کئے جارہے ہیں اور رقم منتقل نہیں کی جا رہی ہے۔