حیدرآباد۔ گذشتہ چار پانچ دن تک حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے مختلف اضلاع میں دھواں دھار بارش ہوئی ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوگئی۔ کئی ہزار لوگوں کو عارضی کیمپس میں رکھنا پڑا ۔ کئی علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے اور کئی اپارٹمنٹس کے سیلرس اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ کئی کالونیاں محصور ہوگئیں۔ حکومت سے راحت کاری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سیلاب کے متاثرین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے حکومت راشن کٹس تقسیم کررہی ہے۔ کٹ میں پانچ کیلو چاول، ایک کیلو دال، آدھا لیٹر تیل، 200 گرم مرچ ، 100 گرام ہلدی، ایک کیلو نمک ، 250 گرام املی ، ایک کیلو آٹا، 100 گرام چائے پتی، 500 گرام شکر کے ساتھ کمبل دی جارہی ہے۔