شمس آباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں مقامی عوام نے نرکھوڈہ میں تمام سیل فون ٹاورس جو گھروں کے اطراف ہیں تمام ٹاورس کو ہٹانے کیلئے درخواست شمس آباد ضلع پریشد ممبر کو پیش کی گئی ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ سیل فون ٹاورس سے کئی افراد مختلف امراض میں متبلا ہو رہے ہیں ۔ خاص کر کینسر پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ اس موقع پر جگن موہن منڈل پریشد صدر ، سدولو سرپنچ ، گوتمی ایم پی ٹی سی ممبر ، وجیہ لکشمی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔