کھمم ۔کھمم ریلوے اسٹیشن پر پائے گئے سیل فون کو بچا نے اور اسکے ملک کے حوالے کر نے پر سی۔سی۔ آر۔بی کے اے ۔ سی ۔ پی نائک نے ہیڈ کانسٹیبل ناگیشوررائو کو مبارکباد پیش کی، جو گذشتہ شب اپنے رشتہ داروں کیلئے ریلوے اسٹیشن پر گئے
ccrb
ہیڈ کانسٹیبل ناگیشوررائوکوپلاٹ فارم پرکسی کا سیل فون ملا، وہاں مو جود افراد سے تفتیش کر نے پر سبھی نے انکار کیا ، جس کے بعد کال کر نے کی کوشش کی گئی مگر اسکرین لاک ہو نے کی وجہ سے کال نہ کرسکے کافی وقت تک انتظار کیا گیا کہ کوئی آئیگا یا پھر کال کریگا تو سیل فون اسکے حوالے کر دیا جائے، مگر نہ کوئی آیا اور نہ کسی نے کال کیا جس سے کو ئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا، جس کے بعد اس سیل فون کو
ccrb
کے اے سی پی کے حوالے کر دیا، جس کے بعد
IME
نمبر کی مدد سے سیل نمبر حاصل کر تے ہوئے اسکی کتہ گوڑم سے تعلق رکھنے والے کارتک کے نام سے شناخت کی گئی،۔