نئی دہلی 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سیل فون کے صارفین کیلئے یہ تفصیلات بُری خبر ثابت ہوسکتی ہے کہ 14 مارچ کو جی ایس ٹی کونسل کا اجلاس منعقد شدنی ہے جس میں امکان ہے کہ موبائیل فون، فرٹیلائزر اور ملبوسات پر عائد ہونے والے ٹیکس کو 18 فیصد کردیا جائے گا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ دراصل مینوفیکچر اور کیاپٹل کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ فی الحال مذکورہ بالا اشیاء پر جی ایس ٹی کے تحت 5 تا 12 فیصد ٹیکس عائد ہے اور اب ایسا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اِس میں اضافہ کرتے ہوئے 18 سے 28 فیصد کردیا جائے گا۔