سینئر آئی پی ایس روی گپتا وائس چیرمین ڈائرکٹر جنرل گڈ گورننس مقرر

   

حیدرآباد۔ 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے سینئر آئی پی ایس عہدیدار و سابق ڈی جی پی تلنگانہ مسٹر روی گپتا کو سنٹر فار گڈ گورننس کے ایگزیکٹیو وائس چیرمین اور ڈائرکٹر جنرل کی حیثیت سے نامزد کیا ہے۔ روی گپتا نے آج والینٹری ریٹائرمنٹ لے لیا۔ اس نئے عہدہ پر ریاستی حکومت کی جانب سے ان کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ اس عہدہ کی میعاد دو سال کی رہے گی۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ کے راما کرشنا راؤ نے احکامات جاری کردیئے۔