سینئر اسسٹنٹ و جونئیر اسسٹنٹ کے تقررات پبلک سرویس کمیشن کا کل کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ

   

حیدرآباد 4 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ( ٹی ایس پی ایس سی ) کی جانب سے سینئر اسسٹنٹ اور جونئیر اسسٹنٹ کم ٹائپسٹ کی پی وی نرسمہا راو تلنگانہ وٹرنری یونیورسٹی میں جائیدادوں کیلئے اور پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی میںجونئیر اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے 6 ستمبر کو کمپیوٹر پر مبنی رکروٹمنٹ ٹسٹ کا اہتمام کیا جائیگا ۔ امتحان دو سشن میں منعقد ہوگا جن میں پرچہ اول صبح 10 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک اور پرچہ دوم 2.30 بجے دن سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگا ۔ سات مراکز اس کیلئے رنگاریڈی اور میڑچل ۔ ملکاجگری اضلاع میں بنائے گئے ہیں جہاں جملہ 5888 امیدوار امتحان میں حصہ لیں گے ۔ پرچہ اول میںسماجی علوم اور عمومی قابلیت سے متعلق سوال ہونگے اور یہ انگریزی اور تلگو میں منعقد ہوگا جبکہ پرچہ دوم میں ماہرانہ صلاحیتوں پر توجہ رہے گی اور یہ امتحان انگریزی اورہ ندی میں منعقد ہوگا جبکہ کمپیوٹر اپلیکیشن سے متعلق حصہ صرف انگریزی میں رہے گا ۔ ہال ٹکٹس ٹی ایس پی ایس سی کی ویب سائیٹ
www.tspsc.gov.in
سے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ پرچہ اول کیلئے امیدواروں کو 8.30 بجے تا 9.15 بجے صبح تک اور پرچہ دوم کیلئے 1.15 بجے دوپہر تا 1.45 بجے دن تک مرکز میں داخلہ دیا جائیگا ۔