سینئر تلگودیشم لیڈر پربھاکرریڈی اور فرزند بھی گرفتار

,

   

حیدرآباد 13 جون (یواین آئی) تلگو دیشم کے سابق وزیراچن نائیڈو کی ای ایس آئی گھپلے میں گرفتاری کے ایک دن بعد اے پی کی اننت پور پولیس نے سابق وزیر و تاڑی پتری کے رکن اسمبلی و تلگودیشم کے سینئر لیڈر جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے فرزند اشمت ریڈی کو فرضی دستاویزات کے ذریعہ بی ایس۔تری گاڑیوں کو بی ایس۔فور کے نام پر فروخت کرنے کے الزامات پر حیدرآباد کے بنجارہہلز علاقہ میں واقع ان کی قیامگاہ سے گرفتار کیا۔پربھاکرریڈی اور ان کے فرزند کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس مزید کارروائی کیلئے ان کو اننت پور لے آئی۔ مقامی پولیس نے یہ بات بتائی۔ تلگودیشم لیڈر گاڑیوں کے رجسٹریشن اور دستاویزات میں الٹ پھیر کے الزامات کا بھی سامنا کررہے ہیں۔ پربھاکر ریڈی ،تلگودیشم کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کے چھوٹے بھائی ہیں۔یہ دونوں دیگر ارکان خاندان کے ساتھ مل کر جنتادھارا کمپنی چلاتے ہیں ۔ریڈی اور ان کے فرزند کی گرفتاری نے تلگودیشم کیڈر اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کو صدمہ سے دوچار کردیا۔