سینئر صحافی ڈیرل ڈی مونٹے کا انتقال

   

ممبئی 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر صحافی و ماحولیات کارکن ڈیرل ڈی مونٹے جو صف اوّل کے انگریزی روزناموں میں کام کرچکے ہیں، ممبئی کے ایک نامور ہسپتال میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اُن کے خاندان کے ایک دوست نے اتوار کے دن کہاکہ اُن کی عمر 74 سال تھی۔ وہ لیلاوتی ہاسپٹل باندرہ میں چند دن قبل تنفس کی شکایت پر شریک کئے گئے تھے۔ اُنھوں نے کئی سال تک نامور انگریزی روزناموں میں کام کیا ہے اور ٹائمس آف انڈیا و انڈین اکسپریس ممبئی کے اداریے تحریر کرتے رہے ہیں۔