“سیٹیں خالی رکھ کر کیا ملےگا، ڈاکٹروں کی ضرورت ہے”: میڈیکل کالجوں میں 1456 سیٹیں خالی ہونے پر سپریم کورٹ نے کیا سخت تبصرہ

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آل انڈیا کوٹہ میں میڈیکل کالجوں میں 1456 سیٹیں خالی رہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے میڈیکل کونسل آف انڈیا اور مرکزی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ طلبہ کے مستقبل سے نہیں کھیل سکتے۔ آپ سیٹ خالی نہیں چھوڑ سکتے۔ آپ کو ماپ اپ راؤنڈ کرانا چاہئے۔ عدالت نے کہا کہ جب آپ کو مئی میں پتہ چلا کہ سیٹیں خالی ہیں تو آپ نے ماپ اپ راؤنڈ کیوں نہیں کیا؟ سپریم کورٹ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ سیٹ خالی رکھ کر کیا ملے گا، جب آپ کو ڈاکٹروں اور سپر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ ہم ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو عدالت میں طلب کریں گے اور حکم جاری کریں گے