سی آئی ایس ایف ایک کلیدی فورس انجنا سنہا کا خطاب

   

حیدرآباد /20 ڈسبمر ( این ایس ایس ) سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس ( سی آئی ایس ایف ) کے کلیدی ادارہ فائر اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے کانسٹیبل / فائر کورس کے 28 ویں بیاچ سے وابستہ 604 تربیت یافتگان کی ایک رسمی رنگارنگ پریڈ آج یہاں حکیم پیٹ پر منعقد ہوئی ۔نیشنل انڈسٹریل سیکوریٹی اکیڈیمی ( نیسا) کی ڈائرکٹر انجنا سنہا آئی پی ایس نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور رنگارنگ دکشانت پریڈ کی سلامی لی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شریمتی انجنا سنہا نے کہا کہ سی آئی ایس ایف ملک کی ایک کلیدی سیکوریٹی فورس ہے ۔ انہوں نے ماضی میں اس ادارہ کی طرف سے انجام دی گئی خدمات کا حوالہ دیا ۔انہوں نے اس ادارے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی ایس ایف کو جہاں کہیں بھی تعینات کیا گیا اطمینان بخش انداز میں خدمات انجام دی گئی ۔