سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف تحریک 15 آگست سے دوبارہ شروع ہوگی: ایڈوکیٹ محمود پراچہ نے دیا اشارہ

,

   

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف تحریک 15 آگست سے دوبارہ شروع ہوگی: ایڈوکیٹ محمود پراچہ نے دیا اشارہ

علی گڑھ/10 آگست (سیاست نیوز)

”سی اے اے اور این ارسی کے خلاف تحریک پھر سے شروع ہوگی،اور حکومت کی انلاک اسٹیج کافی ایڈوانس سطح پر پہنچ گئی ہے، اور حکومت ہر طرح کی سرگرمیوں کی اجازت دے رہی ہے، اس صورتحال میں احتجاج پھر سے شروع ہوں گے “ ان خیالات کا سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ نے کیا۔

محمود پراچہ کا کہنا ہے علی گڑھ سے ڈیمانڈ آ رہی تھی کہ وہ یہاں آئیں، کیونکہ آئین بچانے کی جو تحریک چل رہی تھی اسے کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے پیش نظر رک گئی تھی،اب کورونا وائرس کا انلاک کا عمل بہت ایڈوانس اسٹیج پر پہنچ چکا ہے۔ حکومت ہند نے بھی انلاک سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس کے تحت ہر طرح کی سرگرمی کو شروع کرنے کے لئے حکومت خود بڑھاوا دے رہی ہے۔ لہذا تحریک پھر سے شروع کی جا سکتی ہے۔

محمود پراچہ نے کہا کہ دوسری ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ محرم کے لئے مسلم برادری میں مذہبی سرگرمیوں کو کس طرح سے قانونی دائرے میں رہ کر پورا کیا جا سکے، اس کے لئے سبھی لوگوں کو بتایا جائے گا۔ اگر انہیں کوئی غلط طریقے سے پریشان کرے تو اسے کیسے بچایا جا سکے، اس کے بارے میں بھی انہیں اگاہ کیا جائے گا،ساتھ ہی آپ سب لوگوں کو پتہ ہے کہ سپریم کورٹ نے جگن ناتھ پوری میں رتھ یاترا نکالنے کی اجازت دی تھی۔

عدالت کی جو گائیڈ لائن تھی وہ باقی مذہبی برادری کی سرگرمیوں کے لئے بھی نافذ ہوتی ہے اور پندرہ اگست یعنی یوم آزادی کے آس پاس سے دوبارہ آئین بچاو تحریک شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام سرگرمیوں کو روک دیا گیا تھا، سی اے اے ، این ار سی اور این پی ار کے خلاف پھر سے احتجاج شروع ہوں گے، اس ضمن میں مختلف لوگوں کی طرف مہم شروع کرنے کی مانگیں آ رہی ہے۔