سی اے اے غیر ضروری قانون : کجریوال

,

   

ہندووں اور مسلمانوں دونوں ہی متاثر ہوں گے
نئی دہلی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ شہریت ترمیمی قانون سے ہندو اور مسلمان دونوں ہی متاثر ہونگے ۔ انہوں نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ اس غیر ضروری قانون کو مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو اس قانون کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ بالکل غیر ضروری ہے ۔ انہوں نے یہاں ٹاون ہال میٹنگ میں کہا کہوہ مرکز سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہیں کہ اس متنازعہ قانون کو واپس لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سے دو کروڑ ہندو آجاتے ہیں تو انہیں کہا رکھا جائیگا ؟ ۔ مرکزی حکومت کو پہلے اپنے شہریوں کا خیال کرنا چاہئے ۔ اس کے بعد ہی دوسرے ملکوں کے عوام کی فکر کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ قانون سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے بچوں کو روزگار دیا جائے نہ کہ ایسا قانون بنایا جائے جس کی ہمیں ضرورت نہیں ہے ۔