گذشتہ 19 ڈسمبر کے دن شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پرتشدد رخ اختیار کر چکاتھا، اور کافی مالی نقصان ہوا تھا،اور اترپردیش کی یوگی سرکار نے مظاہرے میں شامل لوگوں کی جائداد کو ضبط کرنے کے اعلان کےساتھ ان تمام لوگوں کو نوٹس بھی جاری کی تھی۔
سپریم کورٹ نے نوٹسوں کو بھیجنے کے بعد یوگی سرکار کو نوٹس بھیجا ہےاور اترپردیش حکومت سے چار ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کےلیے کہا ہے۔
سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ یوگی حکومت ظالمانہ رویہ اختیار کر رہی ہے اور سپریم کورٹ کے ہدایات کے خلاف کام کیا گیا ہے۔