نئی دہلی ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج مودی حکومت پر تنقید کی کہ سی اے اے پر اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے سپریم کورٹ سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے کہا کہ اگرچہ کہ یہ غیرضروری مداخلت ہے اور اس کیلئے مودی حکومت کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی مداخلت کو غیرضروری سمجھا جاتا ہے لیکن اس خرابی کیلئے حکومت ذمہ دار ہے۔ بہت ہی کم موقعوں پر ایسا ہوتا ہیکہ اقوام متحدہ دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت کرتی ہے۔