سی اے اے کیخلاف تقریر پر گرفتار ڈاکٹر کفیل خان متھرا جیل سے رہا

,

   

علیگڑھ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے معطل شدہ ماہر اطفال ڈاکٹر کفیل خان کو گذشتہ سال ڈسمبر میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں سی اے اے کے خلاف تقریر کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آج ان کی ضمانت منظور کی گئی جس کے بعد انہیں متھرا ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کردیا گیا۔ علیگڑھ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے کل ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ کفیل خان کو یوپی کی اسپیشل ٹاسک فورس نے ممبئی سے 9 جنوری کوگرفتار کیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 12 ڈسمبر کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران تقریر کی تھی۔ ان کے خلاف سیول لائن پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے احتیاطی طور پر انہیں گرفتارکیا ہے۔