سی اے اے کی وجہ سے ملک میں آپسی بھائی چارہ ختم ہورہا ہے:بی جے پی رکن اسمبلی نارائن ترپاٹھی

,

   

بھوپال:مدھیہ پردیش اسمبلی کے بی جے پی کے رکن نارائن ترپاٹھی نے سی اے اے کے خلاف آواز اٹھایا ہے، نارائن ترپاٹھی نے کہا ہے کہ سی اے اے کی وجہ سے بھائی چارہ ختم ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بے روزگاری مدعی ہونا چاہیے نہ کہ مذہب کے نام پر شہریت دینا، ہم اس معاملے کو ہر جگہ اٹھائیں گے، پارٹی کی کاروائی کو لے کر انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔

نارائن ترپاٹھی نے مزید کہا کہ میرا تعلق دیہی علاقوں سے ہے اور وہاں پر میرے مسلمان بھائی بھی رہتے ہیں، اور ہم سب بابا صاحب امبیڈکر کے دیے ہوئے آئین کو مانتے ہیں جو سب کو ایک ساتھ لے جانے کی بات کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر شہریت دینا صحیح ہے، اور ہم مذہب کے نام تقسیم نہیں کر سکتے، یہ ملک سبھی مذہبوں کی وجہ سے چل رہا ہے۔

ترپاٹھی نے مزید کہا کہ آج گاؤں میں بے روزگاری،تعلیم، صحت اور بھوک مری کے مسائل ہیں، ہم اس پر سوچے بغیر ایک ایسی چیز کی طرف جا رہے ہیں جسکی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔

https://youtu.be/-XoYxBNEEQc