ممبئی ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے جمعرات کے دن ضمانت پر رہائی کی اندرانی مکرجی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ اس کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جاسکتی۔ اندرانی مکرجی نے ضمانت پر رہائی کی درخواست تقریباً 6 ماہ قبل صحت کی بنیادوں پر خصوصی سی بی آئی جج کے اجلاس پر پیش کی تھی۔ یہ ضمانت پر رہائی کی ان کی چوتھی درخواست تھی۔ اپنے جواب میں سی بی آئی نے کہا کہ ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاسکتی اور ضمانت پر رہائی کی ان کی درخواست قبول نہیں کی جاسکتی۔ محکمہ نے کہا کہ مقدمہ انتہائی اہم مرحلہ پر ہے۔ 58 عینی شاہدین پر جرح کی جاچکی ہے۔ دریں اثناء فارنسک سرکاری ماہرین گواہوں سے نائر ہاسپٹل میں جرح کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے سینا بورا کا معائنہ بھی کیا تھا جبکہ اس کی نعش ضلع رائے گڑھ میں قبر سے برآمد کی گئی تھی۔