سی بی آئی کیخلاف سی بی آئی ،رشوت کیس کے ملزمین آزاد

   

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی عدالت نے سی بی آئی کی تحقیقات پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہاکہ سابق اسپیشل ڈائرکٹر راکیش آستھانہ کی رشوت ستانی میں ملوث ہونے کی تحقیقات میں کوتاہی سے کام لیا گیا ہے۔ راکیش آستھانہ کو رشوت ستانی کیس میں کلین چٹ دی گئی اور وہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ عدالت نے سوال کیا کہ آخر اس کیس میں اہم رول ادا کرنے والے کو کھلا کیوں چھوڑا گیا جبکہ سی بی آئی نے خود اپنے بی ایس پی کوگرفتار کیا ہے۔ عدالت نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ تحقیقات کے دوران سومیشور سریواستو کا نام لیا گیا تھا ۔ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ البتہ سی بی آئی کے ڈی ایس پی دیویندر کمار کو 2018ء میں گرفتار کیا گیا اور انہیں بعدازاں ضمانت پر رہا کیا گیا۔