نئی دہلی:سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن سے سمن موصول ہونے کے بعد، دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے لیفٹیننٹ گورنر سے دہلی کے بگڑتے امن و امان کے بارے میں تیکھے سوالات پوچھے ہیں۔ منیش سسودیا نے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کو ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے ایل جی ونے کمار سکسینہ پر دہلی کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو لے کر سخت حملہ کیا ہے۔ منیش سسودیا نے کہا ہے کہ دہلی میں لاء اینڈ آرڈر بہت خراب ہے۔منیش سسودیا نے کہا ہے کہ بلجیت نگر میں ایک 25 سالہ لڑکے کا قتل کیا گیا۔ پچھلے کچھ دنوں میں عصمت دری اور قتل کے واقعات ہو رہے ہیں۔ دہلی اب مجرموں کی راجدھانی بن چکی ہے۔