حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : سنٹرل ویجیلنس کمیشن ( سی وی سی ) نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ویجیلنس بیداری ہفتہ 28 اکٹوبر تا 2 نومبر منایا جائے گا اور اس کا تھیم ہوگا ’ دیانت داری ۔ زندگی کا ایک راستہ ‘ آج یہاں ایک پریس نوٹ میں ، پی سرینواس ، جنرل منیجر اینڈ زونل ہیڈ ، بینک آف بڑودہ ، حیدرآباد زون نے کہا کہ زونل آفس میں تمام اسٹاف کو دیانت داری کا عہد دلایا گیا اور کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 490 سے زائد برانچس کے تمام اسٹاف کو دیانت داری عہد دلایا گیا ۔ بینک آف بڑودہ کی جانب سے ورکشاپس منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بیداری پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔ اسکولس اور کالجس کے طلبہ کو حساس بناتے ہوئے بینک کی جانب سے دیہی علاقوں میں گرام سبھائیں منعقد کی جائیں گی ۔ یہ بیداری ہفتہ 2 نومبر کو اسٹاف کی جانب سے منعقد کی جانے والی واکا تھان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔