سی ٹی ای ٹی امتحان مانو کے 80 طلبہ کامیاب

   

حیدرآباد، 12؍ فروری (پریس نوٹ) حال ہی میں جاری کردہ سنٹرل ٹیچرس ایلی جِبلِٹی ٹسٹ (سی ٹی ای ٹی) – 2018 کے نتائج میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے لیے بڑی خوشخبری لے کر آیا۔ نتائج کے مطابق 80 سے زائد طلبہ نے اپنی کامیابی درج کروائی۔ زیادہ طلبہ نے CTET امتحان کی دونوں سطحوں پر کامیابی حاصل کی۔ واضح رہے کہ نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کی جانب سے باصلاحیت اساتذہ کی فراہمی کیلئے اس ٹسٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے جو طلبہ کو کیندریہ ودیالیہ و دیگر اسکولوں میں بھرتی کیلئے معاون ہوتا ہے۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے شعبہ کی کاوشوں کو سراہا۔