سی پی ایم لیڈرسیتا رام ایچوری کے دورہ کے بعد غلام نبی آزاد سرینگر،اننت ناگ، بارہمولہ اورجموں کا آج کرینگےدورہ

,

   

سی پی ایم لیڈرسیتارام یچوری کےبعد آج کانگریس کےسینئرلیڈرغلام نبی آزاد جموں وکشمیرکےدورے پرجارہےہیں۔سپریم کورٹ کی اجازت کےبعدغلام نبی آزاد جموں کشمیرکے4اضلاع کادورہ کریں گے۔سرینگر، اننت ناگ، بارہمولہ اورجموں جانےکی غلام نبی آزاد نےسپریم کورٹ سےاجازت مانگی تھی۔عدالت میں انہوں نےاپنےخاندان سےملاقات کرنےکی خواہش کا اظہار کیا تھا۔غلام نبی آزاداپنےدورے کے دوران کسی بھی سیاسی ریلی میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

وہیں انہیں دورےکےبعدسپریم کورٹ میں رپورٹ داخل کرنی ہوگی ۔آپ کوبتادیں کہ غلام نبی آزادتین مرتبہ جموں کشمیرجانےکی کوشش کرچکے تھے۔ لیکن انہیں سرینگرسے ہی واپس لوٹناپڑاتھا۔واضح رہےکہ 5 اگست کوجموں کشمیرسےدفعہ 370کی منسوخی ہوئی تھی۔جس کےبعدسےوہاں اکثرسیاسی لیڈران نظربندہیں۔اورباہرسےکسی بھی سیاسی رہنماکووہاں جانےکی اجازت نہیں ہے۔