شادنگر میں بی جے پی کارکنوں کا جشن

   

دوباک نتائج مودی قیادت پر اطمینان کا اظہار : وردھن ریڈی

شادنگر ۔ دوباک ضمنی انتخابات اور بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر شادنگر میں بی جے پی قائدین نے بڑے پیماے پر آتش بازی کرتے ہوئے جشن منایا ۔ شادنگر بی جے پی قائد سری وردھن ریڈی کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں نے شادنگر چوراہا پر آتش بازی کی ۔ ایک دوسرے میں میٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے مبارکباد دی اور بی جے پی قائد شادنگر سری وردھن ریڈی نے کہا کہ دوباک ضمنی انتخابات اور بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی پارٹی کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ملک بھر کی عوام کا بی جے پی پارٹی بالخصوص وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت سے پوری طرح مطمئینہیں ۔ ملک اور ریاست کی ترقی بی جے پی پارٹی سے ہی ممکن ہے اور آئندہ انتخابات میں ریاست میں بی جے پی کی ہی کامیابی ہوگی ۔ اس موقع پر وینکٹیش گپتا ، چندی مہیندر ریڈی ، کرشنا ریڈی کے علاوہ مقامی بی جے پی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔