جموں: ضلع راجوری کے نوشہرہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور گولی چلانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق راجوری کے قصبہ نوشہرہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک پولیس اہلکار اور ایک مقامی شخص کے درمیان گرم بحث و تکرار ہوئی تھی جس کے بعد پولیس اہلکار نے مبینہ طور گولی چلائی تھی۔مقامی لوگوں نے مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف احتجاج درج کرکے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔