شادی خانوں سے برقی بلبس سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شادی خانوں میں ایل ای ڈی بلبس کا سرقہ کرنے والی ایک تین رکنی ٹولی کو مائیلا دیوپلی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ شعیب علی ساکن شاہ گنج ، 20 سالہ شعیب خاں ساکن خلوت اور 19 سالہ میر اکرم الدین ساکن فتح دروازہ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان سارقوں کی گرفتار کر کے 7 مقدمات کو حل کرلیا ۔ یہ ٹولی ایل ای ڈی لائٹس کے سرقہ کے علاوہ موٹر سیکلوں کے سرقہ میں بھی ملوث پائی گئی ۔ ع

راجندر نگر حدود میں 4 اور مائیلادیو پلی حدود میں 3 وارداتیں انجام دی تھیں ۔ پولیس نے فنکشن ہال کے منیجر شیخ شاہد کی شکایت پر کارروائی انجام دی ۔ اس ٹولی کو بے نقاب کیا ۔۔ ع