شادی سے قبل دولہے کے خلاف دوسری لڑکی کی شکایت ‘ مقدمہ درج

   

حیدرآباد 31 اکتوبر (سیاست نیوز) شادی سے قبل دولہے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شادی کی تیاریوں میں مصروف سمپت کمار کے خلاف مہیشورم پولیس نے لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرایا ۔ امکان ہے کہ پولیس دولہے کو سسرال جانے سے قبل جیل بھیج دیگی۔ بتایا جاتا ہے کہ شادی کا وعدہ کرکے دھوکہ کی شکایت درج کی گئی ہے۔ ایک لڑکی نے سمپت کے خلاف سنگین الزامات کے ساتھ شکایت کی۔ 25 سالہ لڑکی جو سمپت کی پڑوسن ہے اس نے دولہے کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ سمپت اور متاثرہ لڑکی دوست تھے اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔ لڑکی کا الزام ہے کہ سمپت نے اس سے شادی کا وعدہ کیا اور کئی مرتبہ جنسی تعلقات بنائے ۔ سمپت پر الزام ہے کہ اس نے کئی مرتبہ جنسی استحصال کیا اور شادی کے وعدے سے مکر گیا۔ لڑکی کو نظرانداز کررہا تھا۔ لڑکی کو جب پتہ چلا کہ سمپت کمار دوسری لڑکی سے شادی کررہا ہے اور یکم نومبر کو اس کی شادی طے ہے لڑکی نے پولیس سے شکایت کردی۔ ع

ایک شخص کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 31 اکتوبر (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے اور مقدمات سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ سریکانت نے خودکشی کرلی ۔ سریکانت گول ناکہ کا ساکن تھا جو سیلز مین بتایا گیا ۔ سریکانت کی بیوی سندھیہ سے اس کا جھگڑا چل رہا تھا جو تنازعہ کی شکل اختیار کرگیا۔ سندھیہ نے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ اس سے سریکانت دلبرداشتہ ہوگیا اور خودکشی کرلی۔ ع