شیوپوری ۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع میں پولیس نے جہیز مانگنے کے الزام میں شادی سے پہلے ہی دولہے اور اس کے گھروالوں کیخلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔مقامی فیزیکل کالج تھانہ پولیس نے کل دولہن کی طرف سے شکایت پر دولہا آکاش اوراس کے گھروالوں کے خلاف جہیز کیلئے استحصال قانون کے تحت معاملہ درج کرلیا۔آکاش شرما کی شادی 25فروری کو ہونی طے ہوئی تھی۔ذرائع نے کہا کہ دولہے نے حال ہی میں لڑ کی کے باپ کو بلایا اورجہیز کے طورپر پانچ لاکھ روپے نقد اور کار کا مطالبہ کیا۔ دولہن نے یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ رشتہ طے ہوتے وقت جہیز نہ لینے دینے کی بات ہوئی تھی۔دونوں فریقوں میں اتفاق نہیں بنا اور کل دولہن کے گھروالوں نے معاملہ درج کرادیا ۔