شادی شدہ زندگی سے غیر مطمئن خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) چیتنیہ پوری علاقہ میں پیش آئے ایک خود کشی کے واقعہ میں ازدواجی زندگی سے غیر مطمئن ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 26 سالہ گیتانجلی جس کی شادی مہاراشٹرا کے متوطن شنکر سے ہوئی تھی اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی سے مطمئن نہیں تھی۔ پولیس نے بتایا کہ گیتانجلی نے7 صفحات کا ایک خودکشی نوٹ تحریر کیا جس میں اس نے بتایا کہ اس کے ماں باپ نے 16 سال کی عمر میں 32 سالہ شنکر سے شادی کردی تھی جن کے 2 بچے بھی ہیں۔ خودکشی نوٹ میں بتایا گیا کہ گیتانجلی مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن شادی اس کے لئے رکاوٹ بن گئی تھی۔ خاتون نے آج اپنے دو بچوں کو اپنی ماں کے پاس بھیج دیا اور بعد ازاں مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس چیتنیہ پوری نے اس کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں محفوظ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔