شادی مبارک و کلیان لکشمی کے چیکس کی تقسیم

   

بھینسہ : بھینسہ ڈیویژن کنٹالہ منڈل مستقر کے رعیتو ویدیکا مرکز پر مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے شادی مبارک اور کلیان لکشمی کے منظورہ 80 چیکس استفادہ کنند گان میں تقسیم کی اور سرکاری دھان خریدی مرکز کا افتتاح انجام دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست میں ہرفرد کی ترقی کیلئے یکساں مواقع فراہم کررہی ہے اور کہا کہ کنٹالہ منڈل میں بہت جلد سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر محکمہ مال کے علاوہ دیگر عہدیدار اور ایم پی پی گجارام ، زیڈ پی ٹی سی گنگامنی ، اولا سرپنچ کنیز فاطمہ ، شیخ احمد پاشاہ و دیگر موجود تھے۔