شادی کی بارات میں 500 کے کرنسی نوٹوں کو اُڑانے والے شخص کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد۔/11 جون، ( سیاست نیوز) شادی کی بارات میں 500 روپئے کے کرنسی نوٹ کو اُڑانے والے شخص کے خلاف چارمینار پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس سے عوام نے سوال کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ کل رات ایک شادی کی بارات کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جہاں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گلزار حوض پر ٹھہرے ہوئے بارات کی خوشی میں 500 روپئے کی کرنسی نوٹ کو اُڑاتے ہوئے جشن منارہا ہے۔ اس بارات کے سبب راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارات میں شریک گاڑیوں کے سبب ٹریفک جام اور عوام کو کافی مشکلات درپیش تھیں۔ پولیس چارمینار نے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ شروع کردی ہے اور کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ پر کارروائی کی جائے گی۔ ع