شادی کے صر ف 10 روز بعد دولہا کا انتقال

   

عمان : اردن میں اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔ شادی کے 10 روز بعد ہی دولہا ایک ناگہانی آفت کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔ دس روز قبل خوشیاں منانے والا خاندان غم سے نڈھال ہوگیا۔محمد عربیات کی 14 نومبر کو شادی ہوئی، اس نے فیس بک پوسٹ میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ گھر والوں اور دوستوں نے خوشی کا اظہار کیا تاہم 28 نومبر پیر کو الباقہ گورنری میں اچانک محمد عربیات کے خاندان اور دوستوں کو صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔گیس کے باعث دم گھٹنے سے محمد عربیات انتقال کر گیا اور اس کی حالت انتہائی خراب ہوگئی اور اسے ہسپتال کے آئی سی یو میں ایڈمٹ کر دیا گیا ہے۔اردنی خاتون عبیر جبجی، جو محمد کی بیوی کی ماں ہیں، کو اپنی بیٹی کے شوہر کے ساتھ جو ہوا اس پر یقین نہیں کر پا رہی ہیں اور اس دوران انہوں نے دلوں کو ہلا دینے والے الفاظ ادا کئے۔