شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے شاطر شخص کے خلاف مقدمہ

   

ڈاکٹر کی شکایت پر رائے درگم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک شاطر شخص کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اپنی شناخت رائے پاٹی کرشنا چودھری بتاتے ہوئے اس شخص نے ڈاکٹر سے 21 لاکھ روپئے لوٹ لئے ۔ ڈاکٹر کی بیٹی کیلئے سونا خریدنے کے بہانے شادی کا جھانسہ دیکر ٹھگ لیا گیا ۔ رائے درگم پولیس نے خواجہ گوڑہ علاقہ کے ساکن ڈاکٹر کی شکایت پر چودھری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور رائے پاٹی کرشنا چودھری کو پولیس تلاش کر رہی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اپنی لڑکی کی شادی کیلئے رشتہ تلاش کر رہا تھا اور اس شخص نے لڑکی کے رشتہ کیلئے تلگو میٹرامونی سائیٹ پر تفصیلات درج کروائی ۔ رائے پاٹی نے اس پروفائل کو دیکھ کر ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور رشتہ کیلئے رضامندی ظاہر کی ۔ اس دھوکہ باز نے ڈاکٹر کو تیقن دلایا کہ اس کے افراد خاندان آسٹریلیا میں رہتے ہیں اور فون پر بات چیت بھی ہوئی جس کے بعد چودھری نے ڈاکٹر سے بتایا کہ وہ شادی میں دلہن کیلئے ایک کیلو سونا خریداری کر رہا ہے لیکن اس کے پاس معقول رقم نہیں ہے ۔ جس کی دستیابی تک اس نے ڈاکٹرس سے رقم حاصل کی 29-28 اور 30 نومبر کے دن اس نے 19 لاکھ روپئے نقد رقم اور 2.2 لاکھ روپئے آن لائن رقم حاصل کی اور دوسرے ہی دن اس نے فون نمبرات بند کردیا ۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں رائے پاٹی چودھری کی باجوپلی علاقہ میں موجودگی کا پتہ چلا جو شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے ۔ اس کے خلاف ایس آر نگر میں بھی مقدمات درج ہے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع