شادی

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد امتیاز احمد ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ریٹائرڈ کے فرزند مسٹر محمد ذیشان احمد بی ای ایم ٹیک کا عقد نکاح جناب محمد انور کی دختر مس سارہ پروین ایم فارما کے ساتھ 22 دسمبر 2019 کو بعد عصر شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ بعد ازاں استقبالیہ راج محل فنکشن ہال سات امرائی شمس آباد میں ترتیب دیا گیا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب ، دوست احباب ، رشتہ داروں ، تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب محمد اقبال احمد موظف اسسٹنٹ ڈائرکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔
٭٭ جناب سید عبدالمنان مرحوم ریٹائرڈ کنٹرولر آر ٹی سی ڈپارٹمنٹ کی دختر مس عطیہ سلطانہ کی شادی جناب محمد غوث صلاح الدین مرحوم کے فرزند مسٹر محمد محسن کے ساتھ 19 دسمبر بروز جمعرات جی ایس پیالیس پانی کی ٹانکی سنتوش نگر میں انجام پائی ۔ مسرس مرزا جاوید علی بیگ ، رفیق محمد ، محمد عرفان ، عمران ، معین ، متین ، محمد اسحاق فیاض نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔