شادی

   

حیدر آباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : عادل آباد کی مشہور شخصیت جناب شفیع اللہ خاں سینئیر جرنلسٹ کی دختر ڈاکٹر نازیہ فردوس کی شادی ڈاکٹر الحاج محمد سلیم الدین پروپرائٹر پرنس ہاسپٹل ظہیر آباد کے لڑکے ڈاکٹر محمد سلمان الدین کے ہمراہ کل رات پرائم میریڈین فنکشن ہال ٹولی چوکی حیدرآباد میں انجام پائی ۔ گورنمنٹ قاضی سید اعجاز اللہ قادری نظامی نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ محفل عقد میں سرکردہ سیاسی قائدین محمد علی شبیر کانگریس فلور لیڈر ریاستی قانون ساز کونسل ، محمد فاروق حسین رکن ریاستی قانون ساز کونسل ، میر شجاعت علی جنرل منیجر روزنامہ سیاست ، محمد رشید الدین چیف بیورو روزنامہ سیاست ، کلیم الرحمن نمائندہ سیاست سدی پیٹ ، محمد ہارون سینئیر کانگریس لیڈر ، ایم اے باری ایڈیشنل ایس پی ، محمد عبدالرشید سابق ڈی ایم ڈبلیو او ، شام نائیک آر ٹی او ، بسم اللہ خاں اور دیگر کے بشمول جرنلسٹس ، انجینئرس ، ڈاکٹرس ، رشتہ داروں اور دوستوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر عروس کے والد جناب شفیع اللہ خاں نے مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔