شادی

   

حیدرآباد۔13فروری(راست)جناب محمد شمس الدین افتخاری کی بھتیجی امۃ النصیر توقیہ دختر جناب محمد تقی الدین افتخاری کا نکاح جناب سید چشتی حسین افتخاری کے فرزند جناب سید تجمل حسین کے ہمراہ گریس پیالس ‘ چندرائن گٹہ میں انجام پایا۔مولانا مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا ۔تقریب نکاح میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ‘ الحاج محمد سلیم صدرنشین وقف بورڈ‘ جناب محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل ‘ جناب محمد مسیح اللہ خان صدرنشین ریاستی حج کمیٹی ‘ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ‘ مولانا ڈاکٹر مصطفی شریف‘ مولانا سید لطیف علی قادری ‘ جناب ابو طلحہ امجد‘ مولانا سید شاہ سیف اللہ حسینی افتخاری‘ جناب مصطفی علی مظفر کارپوریٹر کے علاوہ علماء و مشائخین ‘ صحافیوں ‘ وکلاء اور تاجرین نے شرکت کی ۔برادران عروس محمد مبشر الدین خرم اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست ‘ محمدصلاح الدین مکرم‘ محمدلئیق الدین ملک‘ محمد عبدالقادرتمیم‘ محمد مسیح الدین قمر ‘ حافظ محمد سمیع الدین طاہر اور حافظ محمدمہتاب الدین طیب نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔