شادی

   

حیدرآباد۔/6 مارچ، ( راست ) جناب احمد شریف ملازم ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی دختر کا عقد مسعود مسٹر محمد ضیاء الدین بی ای ایم ایس ( یو ایس اے ) فرزند جناب محمد حسن الدین ( اے ایس آئی ) محکمہ پولیس کے ساتھ 6 مارچ 2020 بروز جمعہ بعد عصر مسجد الامین آر کے نگر عنبر پیٹ میں انجام پایا۔ بعد ازاں استقبالیہ اے ون پیالیس فنکشن ہال، واحد نگر اولڈ ملک پیٹ میں ترتیب دیا گیا۔اس موقع پر عزیز و اقارب ، دوست احباب ، رشتہ داروں اور یونیورسٹی اسٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی۔
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عبدالغفار انصاری کے فرزند مسٹر محمد عبدالقادر انصاری پرویز بی کام کی شادی الحاج خواجہ اکرم الدین عرف انور کی دختر کے ساتھ 6 مارچ بروز جمعہ وائٹ پیالیس فنکشن ہال ، بنڈلہ گوڑہ میں بحسن و خوبی انجام پائی ۔ تقریب میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرز مرزا کریم اللہ بیگ عارف ، مرزا یوسف بیگ اشرف ، عبدالباسط انصاری زبیر ، منہاج احمد فاروقی ، معین احمد فاروقی ، مرزا جیلانی بیگ اویس اور اقتدار علوی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔